ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

2 گھنٹے قبل
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

دبئی ( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جس سے خواتین کرکٹ کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کے لیے 87 لاکھ 64 ہزار 615 امریکی ڈالر کی مجموعی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے، جو 2024 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی پہلی بار ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔اعلان کے مطابق فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر جبکہ رنر اپ کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔اسی طرح سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر ملیں گے جبکہ ہر گروپ میچ جیتنے پر 31 ہزار 154 ڈالر انعام مقرر کیا گیا ہے۔یہ اقدام خواتین کرکٹ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اہمیت کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔