سیلابی خطرات کے پیش نظر اہم فیصلہ، حفاظتی بندوں کے ہنگامی سروے کی ہدایت

8 گھنٹے قبل
سیلابی خطرات کے پیش نظر اہم فیصلہ، حفاظتی بندوں کے ہنگامی سروے کی ہدایت

اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی حکومت نے مون سون سیزن سے قبل ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر دریاؤں کے حفاظتی بندوں کے مشترکہ سروے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔اس حوالے سے فیڈرل فلڈ کمیشن نے چاروں صوبوں کے محکمہ آبپاشی کو باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بندوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور جہاں کہیں بھی کمزوریاں یا نقائص موجود ہوں، ان کی نشاندہی کر کے فوری اصلاحی تجاویز پیش کی جائیں۔حکام کے مطابق سروے کے نتائج کی بنیاد پر ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے گی جسے کمیشن کو ارسال کیا جائے گا تاکہ ضروری فنڈز کی فراہمی اور مرمتی کام بروقت شروع کیے جا سکیں۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام صوبے اپنی رپورٹس پندرہ مئی تک جمع کرائیں تاکہ مون سون سے پہلے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔