کیمبرج( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کر کے ملک کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان طلبہ تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ اس کانفرنس میں سیاست، تعلیم، کاروبار اور شوبز سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جہاں پاکستان کو درپیش چیلنجز، ترقی کے امکانات اور مستقبل کی سمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس کے دوران ماہرہ خان نے پاکستان کی ثقافت اور عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کے حوالے سے گفتگو کی جسے شرکاء نے خوب سراہا۔اداکارہ نے اپنی شرکت کو یادگار قرار دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کیں اور اس موقع کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ ایسا لمحہ ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنی ذات نہیں بلکہ اپنے ملک اور اس مٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جہاں سے ان کا تعلق ہے، جبکہ طلبہ کی جانب سے ملنے والی محبت اور پذیرائی پر بھی شکریہ ادا کیا۔کانفرنس میں دیگر اہم شخصیات میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، گلوکارہ مومنہ مستحسن اور معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین بھی شریک ہوئے۔
ماہرہ خان کی امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت
9 گھنٹے قبل