پاکستان کا آٹو سیکٹر عالمی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

16 گھنٹے قبل
پاکستان کا آٹو سیکٹر عالمی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کا آٹو سیکٹر عالمی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے، جہاں بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی نمایاں ہو رہی ہے۔معروف آٹو کمپنی بی وائی ڈی کی شمولیت کے بعد اب لکی موٹر کارپوریشن نے گوانگژو آٹوموبائل گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر لی ہے، جس سے مقامی صنعت کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔فورچون پانچ سو میں شامل جی اے سی گروپ کی شمولیت کو پاکستان کی آٹو انڈسٹری پر عالمی اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ کمپنی نے پاکستان کو ایک اہم اور باصلاحیت مارکیٹ قرار دیتے ہوئے جدید برقی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ شراکت داری ملک میں الیکٹرک موبیلٹی، مقامی پیداوار، روزگار کے مواقع اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ غیر ملکی آٹو کمپنیوں کی مسلسل آمد سے اس شعبے میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔