اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری آج شہباز شریف کو بھجوائی جائے گی جبکہ حتمی اعلان رات کے وقت متوقع ہے۔ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ آج ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اور عوام کو اس حوالے سے خوشخبری دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور آج پٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، عوام کے لیے بڑی خوشخبری متوقع
4 گھنٹے قبل