رائلی روسو کا بڑا اعزاز، پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

2 گھنٹے قبل
رائلی روسو کا بڑا اعزاز، پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں کے دوران جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز رائلی روسو نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے لیگ میں اپنے سو میچز مکمل کر لیے ہیں۔وہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے ہیں، جبکہ وہ مسلسل دسویں ایڈیشن میں شرکت کر رہے ہیں۔چھتیس سالہ کرکٹر نے لیگ میں چار سیزن ملتان سلطانز اور چھ سیزن کوئٹہ کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹنگ سے نمایاں کارکردگی دکھائی۔رائلی روسو نے اپنے کیریئر کے ابتدائی ننانوے میچز میں دو ہزار تین سو چھیاسٹھ رنز اسکور کیے، جن میں تین سنچریاں اور گیارہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔سو میچز مکمل کرنے کے موقع پر انہیں یادگاری ٹرافی بھی پیش کی گئی، جس پر شائقین کرکٹ نے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا۔