لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے ایک دلچسپ مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی جانب سے کیا گیا شاندار کیچ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے وقت ایک حیران کن لمحہ دیکھنے کو ملا، جب ایک اونچا شاٹ باؤنڈری لائن کی جانب گیا۔میدان میں موجود فیلڈر نے تیزی سے دوڑتے ہوئے گیند کو قابو کیا، تاہم باؤنڈری لائن عبور کرنے سے پہلے ہی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند اپنے ساتھی کھلاڑی کی جانب اچھال دی، جس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کیچ مکمل کر لیا۔اس غیر معمولی فیلڈنگ نے شائقین کو حیران کر دیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔
شاندار فیلڈنگ نے میچ لوٹ لیا، ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو وائرل
4 گھنٹے قبل