لاہور ( شوبز ڈیسک) پاکستانی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں دیدار اور ریشم کے درمیان جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس نے شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔چند روز قبل دیدار نے ریشم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں منفی اثر رکھنے والی شخصیت قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی اور معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔اس صورتحال میں عظمیٰ بخاری نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں اداکاراؤں سے شائستگی برقرار رکھنے کی اپیل کی اور دیدار کو معافی مانگنے کا مشورہ دیا۔ریشم نے عظمیٰ بخاری کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایک اچھی دوست قرار دیا، تاہم دیدار نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں کسی دباؤ کے تحت معذرت پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔دیدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہی افراد ان کے قریب تھے جو آج ان سے فاصلہ اختیار کیے ہوئے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ حقیقت سامنے آ جائے گی۔اداکارہ کے حالیہ بیانات کے بعد یہ تنازع مزید بڑھ گیا ہے اور شوبز انڈسٹری میں اس پر گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔