ہانیہ عامر کے لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

2 گھنٹے قبل
ہانیہ عامر کے لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

 کراچی( شوبز ڈیسک)کراچی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔اداکارہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر دوست کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔تصاویر میں ہانیہ عامر کو مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ان کا یہ انداز بعض صارفین کو پسند نہیں آیا جس کے بعد مختلف تبصرے سامنے آنے لگے۔سوشل میڈیا پر بعض افراد نے ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے اسے ذاتی پسند قرار دیتے ہوئے حمایت بھی کی۔یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکارہ کو اپنے لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ ایک جرات مندانہ ساڑھی پہننے پر تنقید کی زد میں آ چکی ہیں۔