نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت دوبارہ شروع

3 گھنٹے قبل
نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت دوبارہ شروع

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی۔اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ کے باعث ان مقدمات کی سماعت عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی، تاہم جنگ بندی کے بعد عدالتی کارروائیاں دوبارہ معمول پر آ رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد ہیں، جن کی سماعت اب دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں، جس کے باعث اس معاملے پر عالمی سطح پر بھی توجہ مرکوز ہے۔