غیر قانونی کلینک کیس، ٹک ٹاکر ڈاکٹر کو عدالت سے بڑا ریلیف

4 گھنٹے قبل
غیر قانونی کلینک کیس، ٹک ٹاکر ڈاکٹر کو عدالت سے بڑا ریلیف

لاہور(شوبز ڈیسک)غیر قانونی کلینک کیس میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت کی جانب سے اہم ریلیف مل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزمہ نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا جس پر سماعت کے دوران عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت پندرہ اپریل تک منظور کر لی۔عدالت نے ملزمہ کو ہدایت کی کہ وہ تفتیش میں شامل ہوں اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اس سے قبل بھی مالی بے ضابطگیوں کے ایک مقدمے میں ضمانت پر ہیں، جبکہ ان کے خلاف تحقیقاتی اداروں میں مزید مقدمات بھی درج ہیں۔