لاہور ( شوبز ڈیسک) فیز نو حیات آباد میں سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیت اسد اسحاق کے گھر نامعلوم افراد نے بڑی واردات کرتے ہوئے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے، جبکہ فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے اہم شواہد حاصل کیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو نگرانی کے کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے۔پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ متعلقہ افسران نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔دوسری جانب متاثرہ خاندان کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں بتایا گیا کہ واردات کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، واپسی پر گھر کا سامان بکھرا ہوا ملا اور دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔متاثرہ خاتون کے مطابق چور سونا، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے گئے، جبکہ انہوں نے علاقے میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
لاہور میں انفلوئنسر کے گھر بڑی چوری، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
4 گھنٹے قبل