اسحاق ڈار اور چینی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

2 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار اور چینی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد مذاکرات اور اس کے بعد کی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی کوششوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت ہی مؤثر راستہ ہے۔ترجمان کے مطابق چینی سفیر نے اسلام آباد مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور اسے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ملاقات میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔