پنجاب میں گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ اب گھر بیٹھےنئی ایپ پر دستیاب ہو گی

3 گھنٹے قبل
پنجاب میں گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ اب گھر بیٹھےنئی ایپ پر دستیاب ہو گی

 لاہور( پاکستان خبر)پنجاب میں اہم دستاویزات کے کھو جانے کی صورت میں شہریوں کو اب تھانے یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہی۔صوبائی حکومت نے جدید سہولت متعارف کراتے ہوئے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی کی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرانے کی سہولت فراہم کر دی ہے، جبکہ رپورٹ درج ہونے کے بعد ایف آئی آر بھی شہریوں کو گھر پر موصول ہو سکے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس کی نئی ایپ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا اولین ترجیح ہے اور اس ایپ کے ذریعے شہریوں کے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ممکن ہو گی۔