تفتان بارڈر پر مسافروں کا رش، ایف آئی اے کے مؤثر انتظامات

3 گھنٹے قبل
تفتان بارڈر پر مسافروں کا رش، ایف آئی اے کے مؤثر انتظامات

کوئٹہ ( پاکستان خبر)کوئٹہ میں ایران کی موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے تفتان بارڈر پر امیگریشن اور سرحدی نظم و نسق کے انتظامات کو مؤثر اور فعال رکھا ہے تاکہ ایران سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں، طلباء، زائرین اور دیگر مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بارڈر پر آنے والے مسافروں کے لیے سہولیات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے تمام تقاضے بھی مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ آمد و رفت کا عمل محفوظ اور منظم رہے۔اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری 2026 سے 8 اپریل 2026 تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 مسافروں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے مسافروں کی بڑی تعداد موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث سرحد پر پہنچی، جن میں پاکستانی شہریوں کے علاوہ طلباء، زائرین اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔