جیا علی کا ہمایوں سعید کے ساتھ کام سے انکار

2 دن قبل
جیا علی کا ہمایوں سعید کے ساتھ کام سے انکار

لاہور ( شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیا علی نے اپنے کیریئر سے متعلق ایک غیر متوقع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔نجی ٹی وی کے ایک پنجابی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح طور پر ہمایوں سعید کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کسی منصوبے کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ ہمایوں سعید کو ایک کامیاب اداکار، پروڈیوسر اور اچھا انسان سمجھتی ہیں، تاہم ذاتی طور پر ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو زیادہ پُرسکون محسوس نہیں کرتیں۔جیا علی نے مزید کہا کہ انہیں عمر کے حوالے سے کسی قسم کا عدم تحفظ نہیں ہے اور وہ کردار کی اہمیت کو ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی نوعیت کا کردار دیا جائے، حتیٰ کہ کسی بڑی اداکارہ کی والدہ کا کردار بھی، تو وہ اسے خوشی سے قبول کریں گی کیونکہ ان کے نزدیک اداکاری میں کردار کی نوعیت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔