لوگ میرے لنگر سے حسد کرتے ہیں:ریشم کا ردعمل

3 دن قبل
لوگ میرے لنگر سے حسد کرتے ہیں:ریشم کا ردعمل

لاہور( شو بز ڈیسک) معروف اداکارہ ریشم نے حالیہ تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ لوگ میرے لنگر کی وجہ سے مجھ سے حسد کرتے ہیں۔گزشتہ دنوں پاکستانی پنجابی فلم اور تھیٹر انڈسٹری کی اداکارہ دیدار نے ریشم پر دوسروں کی زندگی برباد کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد دونوں اداکارائیں خبروں میں زیرِ بحث رہیں۔ دیدار نے کہا تھا کہ ان کا ریشم کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا اور لوگوں کو، خاص طور پر ان کے دوستوں کو، ان سے بچ کر رہنا چاہیے۔ریشم نے ایک پروگرام میں بغیر کسی کا نام لیے تنقید کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا وقت ختم نہیں ہوا، بلکہ لوگ میرے لنگر سے حسد کرتے ہیں کیونکہ وہ اس کے خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والوں کی شہرت اپنی بہن پر مبنی ہے، جو 30 سال سے دن رات کام کر رہی ہے، لیکن ان کی اپنی پہچان نہیں۔ ریشم نے زور دیا کہ زندگی میں کامیاب لوگوں کا ذکر ہونا چاہیے، کیونکہ اچھا انسان ہمیشہ اچھا بولتا ہے جبکہ برا انسان صرف زہر اگلاتا ہے۔یہ تنازع شوبز انڈسٹری میں نئی بحث کو جنم دے رہا ہے، جہاں مداح اپنی پسندیدہ فنکارہ کے حق میں سرگرم ہیں۔