لاہور( شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا پر متنازع شہرت رکھنے والے ٹک ٹاکر شہزاد لوہا پاڑ ایک بار پھر خبروں کی زد میں آ گئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کی کوشش کے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کو فوری کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔ یہ مقدمہ ایک خاتون ٹک ٹاکر کی شکایت پر درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے صلح کے بہانے انہیں اپنے دواخانے بلایا۔شکایت کے مطابق ملاقات کے دوران ملزم نے زبردستی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں زیادتی کی کوشش سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے شوہر کے طور پر شہرت پانے والے شہزاد لوہا پاڑ اس سے قبل بھی مختلف تنازعات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں، تاہم حالیہ واقعے نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔