پشاور ( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور کی تاریخی حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق قصہ خوانی بازار میں واقع اس تاریخی عمارت کو حالیہ بارشوں اور زلزلے کے باعث نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد حویلی کی دیوار متاثر ہوئی، جبکہ مزید نقصان کے خدشے کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔یہ حویلی حکومت کی جانب سے قومی اثاثہ قرار دی جا چکی ہے اور اس کی تحویل سرکاری اداروں کے پاس ہے، تاہم ماہرین نے اس تاریخی ورثے کی فوری مرمت اور تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
راج کپور حویلی کی دیوار گر گئی تاریخی عمارت کو نقصان کا خد شہ
17 گھنٹے قبل