دوست ممالک کا بڑا سہارا، پاکستان کو اربوں ڈالر کی فراہمی کی یقین دہانی

4 گھنٹے قبل
دوست ممالک کا بڑا سہارا، پاکستان کو اربوں ڈالر کی فراہمی کی یقین دہانی

اسلام آباد ( پاکستان خبر) مالیاتی محاذ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دوست ممالک نے پاکستان کو پانچ ارب ڈالر سے زائد کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ذرائع کے مطابق متبادل ذرائع سے فنڈز کا بندوبست ہونے کے بعد حکومت نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جون تک مجموعی طور پر قریباً پانچ ارب ڈالر کی ادائیگیاں درکار ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ان ادائیگیوں کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کو مختلف مالیاتی ذرائع کے تحت مجموعی طور پر تین اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کی جانی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایک اہم یورو بانڈ اپنی مدت پوری ہونے کے بعد قابل ادائیگی ہو چکا ہے، جس کی مد میں ایک ارب سے زائد رقم اسی ہفتے ادا کی جائے گی۔ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے ملکی مالی صورتحال کو وقتی استحکام ملنے کی توقع ہے، تاہم طویل مدتی بہتری کے لیے جامع معاشی حکمت عملی ناگزیر ہے۔